حیدرآباد۔ یکم مارچ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس چلکل گوڑہ کے مطابق 17 سالہ رحیم الدین طالب علم محمود گوڑہ علاقہ کے ساکن حسن الدین کا بیٹا تھا اس طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال اس طالب علم کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔