نئی دہلی: چلی کے صدر گیبریل بورک آج صبح اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچے ۔ وہ آج دوپہر بعد وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ، جس کے بعد دونوں فریق کچھ اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کریں گے ۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا مارگریٹا نے ایئرپورٹ پر چلی کے صدر کا شاندار استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پر کہا کہ خوش آمدید، صدر گیبریل بورک! چلی کے صدر گیبریل بورک ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ ایئرپورٹ پر ان کا رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔