چناؤ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود سرکاری ویب سائیٹس پر چیف منسٹر وزراء اور کے ٹی آر کی تصاویر موجود

   

حیدرآباد۔12مارچ(سیاست نیوز) الیکشن کمیشن کی طرف سے لوک سبھا چناؤ کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ چناو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باوجود تلنگانہ حکومت کے اکثر سرکاری ویب سائیٹس پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو دوسرے وزراء اور ایم ایل ایز کی تصاویر برقرار ہیں ۔ سابق وزیر کے ٹی راماراو کی فوٹوز بھی سرکاری ویب سائیٹ پر موجود ہیں حالانکہ اب وہ وزیر نہیں ہیں ۔ اسٹیٹ چیف الکٹورل آفیسر نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ وزیراعظم ، چیف منسٹر اور وزراء ، سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں کی ساری تفصیلات مرکزی یا ریاستی حکومت کی ویب سائیٹ سے فوری ہٹائی جائیں ۔