چناؤ 2014کیس:کجریوال کو راحت

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 2014 کے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران اترپردیش میں مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں ان کے خلاف کارروائی پر عبوری روک لگاتے ہوئے منگل کو راحت دی۔ عدالت نے مسٹر کیجریوال کی اپیل کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا اور کارروائی پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا۔ تاہم بنچ نے کہا کہ ایسے معاملات کو عدالت عظمیٰ کے ذریعہ نہیں نمٹایا جانا چاہئے ۔کجریوال پر قانون1951 کے تحت انتخابات کے دوران طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کا الزام ہے ۔