چندرائن گٹہ پولیس نے مسروقہ جرمن شیفرڈ کتے کا پتہ لگالیا

   

حیدرآباد 9 ستمبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے 18 ماہ کے پالتو جرمن شیفرڈ نسل کے مسروقہ کتے کا پتہ لگالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جیوتی دھر سنگھ ساکن کیشو گری چندرائن گٹہ جو پیشہ سے تاجر ہے کے مکان سے ایک پالتو کتے کا نامعلوم شخص نے سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسروقہ کتے کا پتہ لگایا اور اِس میں ملوث ایک شخص کی جس کا تعلق بارکس سے ہے، نشاندہی کی ہے۔ انسپکٹر ردرا بھاسکر نے کتے کو اُس کے مالک کے حوالے کردیا۔