چندرائن گٹہ کا نوجوان رشتہ دار کی مار پیٹ کے بعد فوت

   


حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک نوجوان رشتہ دار کی مبینہ مار پیٹ کے بعد فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ عامر جو کشن باغ علاقہ کا ساکن جو ٹکسٹائیل کمپنی میں ورکر کی حیثیت سے کام کرتا تھا 17فروری کو عامر اپنے رشتہ دار کے مکان واقع عمر ریسیڈنسیرونہ ہوا تھا اس وقت عامر نشہ کی حالت میں تھا۔ رشتہ دار کے فرزند ریاض نے عامر کو مکان میں داخل ہونے نہیں دیا اور دھکہ مار کر اپنے مکان سے نکال دیا ان کا مکان تیسری منزل پر واقع تھا۔دھکہ مارنے کے دوران عامر کا سر دیوار سے ٹکرا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔