چندرابابوحیدرآباد میں بیٹھ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں:وجئے سائی ریڈی

   

حیدرآباد 19اپریل (یواین آئی) اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے ریاست کے سابق وزیراعلی چندرابابونائیڈو کی جانب سے حکومت پر لگائے گئے الزامات کو نامناسب قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں جبکہ چندرابابو نائیڈو ان پر الزامات لگارہے ہیں۔انہوں نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چندرابابونائیڈو حیدرآبادمیں بیٹھ کر ویڈیو کانفرنس اور زون کانفرنس منعقد کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ایک طرف وزیراعظم مودی اور وزیراعلی جگن اس وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے مساعی کررہے ہیں تو چندرابابو پڑوسی ریاست میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔نائیڈو ایسا رویہ اختیار کررہے ہیں جیسے وہ ریاست کے وزیراعلی ہیں،اپوزیشن لیڈر کو چاہئے کہ وہ حکومت کی حمایت میں اس بحران کی گھڑی میں آئے ۔نائیڈو پر معاملہ پر حکومت پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔