حیدرآباد 11 اگست (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے تلنگانہ میں اپنی پارٹی کی تمام کمیٹیوں کو تحلیل کردیا۔ نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ پارٹی کی نئی عاملہ تشکیل دی جائے گی اور پارٹی کے ریاستی یونٹ کا صدر بھی تبدیل کیا جائے گا۔ تلگودیشم کا مقصد اگلے انتخابات میں تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنا ہے۔