حیدرآباد/14 جنوری ( سیاست نیوز) صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کی آندھرا پردیش پولیس سے گرفتاری کو چیلنج کرنے داخل خصوصی درخواست پر سپریم کورٹ 16 جنوری کو فیصلہ سنائیگا۔ اے سی بی نے نائیڈو کو اِنر رنگ روڈ اور دیگر اسکامس میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ نائیڈو نے گرفتاری کے طریقہ کار کو چیلنج کیا اور کہا کہ انسداد رشوت ستانی قانون کی دفعہ 17A کے تحت گورنر سے اجازت کے بعد ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے لیکن اے سی بی نے اجازت کے بغیر گرفتار کیا لہذا ایف آئی آر کو کالعدم کیا جائے ۔ جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس بالا ایم ترویدی نے 17 اکٹوبر کو اس مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ دو علحدہ مقدمات میں چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں اور ہائی کورٹ سے ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ میں 17 اور19 جنوری کو سماعت مقرر ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ گرفتاری کے طریقہ کار پر 16 جنوری کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔نائیڈو نے ہائی کورٹ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔1