چندرا بابو نائیڈو کے خلاف چارج شیٹ کو عدالت نے مسترد کردیا

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری (سیاست نیوز) امراوتی میں انر رنگ روڈ کیس میں صدر تلگو دیشم چندرا بابونائیڈو کو اس وقت بڑی راحت ملی جب اے سی بی عدالت نے سی آئی ڈی کی جانب سے داخل کردہ چارج شیٹ کو مسترد کردیا۔ سی آئی ڈی نے انر رنگ روڈ کیس میں اے سی بی کی خصوصی عدالت میں چندرا بابو نائیڈو اور دوسروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ عدالت نے یہ کہتے ہوئے چارج شیٹ کو مسترد کردیا کہ انسداد رشوت ستانی قانون کی دفعہ 19 کے تحت چارج شیٹ پیش کرنے کی اجازت حاصل نہیں کی گئی ۔ چارج شیٹ میں چندرا بابو نائیڈو کے علاوہ سابق وزیر نارائنا ایل رمیش ، راج شیکھر اور نارا لوکیش کو ملزمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ چارج شیٹ کی پیشکشی کیلئے دفعہ 19 کے تحت اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ سی آئی ڈی نے کسی اجازت کے بغیر ہی چارج شیٹ پیش کردی ، لہذا اسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ 1