چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ

   

امراوتی ۔ 20 اکتوبر (پریس نوٹ) آندھرا پردیش پولیس نے صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش جنرل سکریٹری ٹی ڈی پی اور دیگر چار پارٹی قائدین کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ منگل گیری میں ٹی ڈی پی کے مرکزی دفتر میں پولیس آفیسر پر مبینہ حملے کے لئے ٹی ڈی پی قائدین کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ پولیس نے لوکیش، رکن قانون ساز کونسل اشوک بابو، الاپتی راجا، ٹی شراون کمار اورپی سرینواس راؤ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔