حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : فائر سرویس ڈپارٹمنٹ نے سکندرآباد کے چندرالوک کامپلکس میں فائر سیفٹی کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے ۔معائنہ کے دوران عمارت کم از کم فائر سیفٹی کے تقاضوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ۔ حکام نے اپنے مشاہدہ میں پایا کہ نمایاں بگاڑ اور ڈھانچے کے کچھ حصے کو نقصان اور پلاسٹر اکھڑنے کی نشاندہی کی ۔ معائنہ میں عمارت میں پرانی وائرنگ پائی گئی ۔ حکام نے بتایا کہ عمارت میں ہنگامی حالات کے دوران محفوظ انخلاء کے لیے سڑھیاں زیادہ چوڑی نہیں ہیں ۔ محکمہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ڈھانچے کے اردگرد لازمی دھچکے کی جگہ کی عدم موجودگی ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران فائر انجنوں اور ہنگامی عملے کی نقل و حرکت میں رکاوٹ بنے گی ۔ سکندرآباد میں آتشزدگی کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ نے کہا کہ اس طرح کی کوتاہی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈال سکتی ہے ۔ محکمہ نے عمارت کے انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ عمارت میں موجود خامیوں کو جلد از جلد دور کرلیا جائے نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔۔ ش m/b