بنگلورو۔ 26جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) چندریان 2طیارہ راکٹ جس کو 22جولائی کو جی ایس ایل وی ایم کے 3کے ذریعہ بھیجا گیا تھا بہتر مظاہرہ کررہا ہے ۔ اسرو کے ریلیز میں کہا گیا کہ اس کے تمام زاویے معمول کے مطابق 29جولائی 14:30تا15:30کے درمیان مدار کی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔ چہارشنبہ کو پہلے مدار کی سرگرمیوں کا اس نے جائزہ لیا تھا۔ چندریان 2کو چھوڑنے کے 16منٹ بعد یہ مدار میں داخل ہوگیا تھا۔ چندریان 2کو کامیابی سے چھوڑنے کے بعد اس نے چاند کے جنوبی قطبی حصہ پر اترنے کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیاتھا۔