چنئی : انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج کہا کہ اس کے دوسرے قمری مشن چندریان-2 نے اس سال جنوری میں زیادہ شدت والے شمسی شعلوں کی وجہ سے سولار پروٹون ایونٹ کا پتہ لگالیا ہے ۔بڑے ایریا سافٹ ایکس رے سپیکٹرو میٹر آن بورڈ چندریان-2 آربیٹرM5.5 کلاس سولر فلیئر کی وجہ سے سولر پروٹون ایونٹ کا پتہ چلا جو 20 جنوری کو ہوا تھا۔18 جنوری کو ایک ایم 1.5 کلاس سولر فلیئر کی وجہ سے کلاس انسٹرومنٹ نے چاند کے پاس سے گزرتے ہوئے سی ایم ای کا پتا لگا لیا تھا۔سی ایم ای تقریباً ایک ہزار کلو میٹر فی سکنڈ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس کو زمین تک پہنچنے میں تقریباً دو سے تین دن لگتے ہیں۔تاہم اس ایونٹ کو چندریان۔2 کے ذریعہ ریکارڈ کرلیا گیا۔