چندریان 2 کیلئے نہرو، منموہن ذمہ دار : کانگریس

   

نئی دہلی 22 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چندریان ۔ 2 کو کامیابی کے ساتھ داغنے کے بعد کانگریس نے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور منموہن سنگھ کی ایک ٹوئیٹر پیغام میں تعریف کی اور کہا کہ نہرو نے خلائی تحقیق کیلئے ان کو اسپار 1962ء میں قائم کرکے اپنا حصہ ادا کیا اور سنگھ نے چندریان ۔ 2 پراجکٹ کیلئے 2008ء میں منظوری دی۔ ٹوئیٹر پیغام میں بی جے پی کے ترجمان سمبت پترا کے اس دعویٰ پر جو معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے، تنقید کی۔