چندی گڑھ: چندی گڑھ کے سیکٹر 9علاقہ کے ایک واقعہ میں ایک طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کا فون نمبر تین فحش سائٹوں پر اپلوڈ کردیا۔ جس کے بعد سے طالبہ کو آڈیو اور ویڈیوکالس موصول ہورہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم او رمتاثرہ لڑکی دونوں طالب علم بتائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم نے یہ حرکت ستمبر کے مہینہ میں کی تھی۔ جس کے بعد طالبہ کو ویڈیواور آڈیو کالس کے علاوہ گندے پیغامات موصول ہورہے تھے۔
متاثرہ طالبہ پولیس سے رجوع ہوکر ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کروائی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں کہاکہ”میں تقریبا 50تا60 نامعلوم افر اد کی جانب سے ویڈیو اور آڈیوکالس کے علاوہ پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ بعد ازاں مجھے پتہ چلا کہ میرا موبائیل نمبر پورن سائٹس (فحش سائٹس) پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔“ سیکٹر پولیس نے اس معاملہ کو سائبر سیل چندی گڑھ منتقل کردیا ہے۔ پولیس اس معاملہ پر کارروائی کرتے ہوئے سائٹوں سے فون نمبر نکال دیا ہے۔ تاحال ملزم کی گرفتا رعمل میں نہیں آئی۔