انہوں نے کہاکہ ستمبر28کے روز آنے والا ’امرت مہااتسو‘ کادن کافی اہم ہے جس دن بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کا جشن منایاجائے گا۔
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوا ر کے روز چندی گڑھ ائیرپورٹ کو عظیم مجاہد آزادی کے خراج میں شہید بھگت سنگھ کے نام سے اب موسوم کرنے کااعلان کیا ہے۔
اپنے ریڈیو نشریات من کی بات میں مودی یہ بھی کہاکہ آب وہوا کی تبدیلی سمندری ماحولیاتی نظام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے اور ساحلو ں پر کوڑا کرکٹ پریشان کن ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان چیالنجوں سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ او رمسلسل کوشش کریں“۔
اپنی اس نشریات میں مودی نے بی جے پی کے نظریہ ساز دین دیال اپادھیائے کو بھی خراج پیش کیا او ر کہاکہ وہ ایک گہرے مفکر اورملک کے عظیم سپوت تھے۔ مودی نے یہ بھی کہاکہ 130کروڑ ہندوستانی چیتاؤ ں کی واپسی پر فخرمحسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک ٹاسک فورس ان کی نگرانی کرے گی او راس بنیاد پر اس کا فیصلہ کیاجائے گا کہ لوگ انہیں کب دیکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ستمبر28کے روز آنے والا ’امرت مہااتسو‘ کادن کافی اہم ہے جس دن بھگت سنگھ کی یوم پیدائش کا جشن منایاجائے گا۔مودی نے کہاکہ ”ان کی پیدائش سے عین قبل ایک خراج کے طور پر اہم فیصلہ لیاگیاہے اور فیصلہ کیاگیاہے کہ چندی گڑھ ائیرپورٹ کو شہید بھگت سنگھ کے نام سے اب موسوم کریں گے“۔