چندی گڑھ میں کمرے میں بند 43گائیوں کی دم گھٹنے سے موت

,

   

بلاسپور۔ایک سینئر عہدیدارنے کہاکہ چندی گڑھ کے بلاسپور ضلع کی پنچایت عمارت کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر بند کم سے کم 43گائیوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی ہے۔

بلاسپور کلکٹر سارنش متر نے کہاکہ مذکورہ اموات اس وقت روشنی میں جب گاؤں والوں کو صبح کے اوقات میں مذکورہ روم سے بدبو آنے لگی اور وہیں سے مردہ میویشے دستیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جملہ60گائے قدیم پنچایت عمار ت کے ایک کمرے میں بند کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ کمرے میں گائیوں کو کیو ں بند کیاگیاتھا اس کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گائیوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے اور مزید کہاکہ باقی 17گائیوں کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ائی پی سی کے دفعہ 429اور میویشیوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک پر مشتمل قوانین کے تحت پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاہے