لاہور:موسم گرما کے آتے ہی ہیٹ اسٹروک یعنی لولگنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایسے میںپانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال آپ کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھے گا ۔گرمی کے سخت موسم میں غذا کا صحیح استعمال بہت ضروری ہے ۔ ہم اکثر دہی، لوکی، تخم بالنگا اور مشروبات جیسی غذاؤں ککا استعمالکرتے ہیں۔اس کے ساتھ آپ درج ذیل چند غذائی اجزاء کا پرہیز کرکے بھی اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں۔ان میں کالی مرچ ‘ لال مرچ ‘ ادرک اور لہسن شامل ہیں ۔ لہسن سے جسم میں ضرورت سے زیادہ گرمی اور پسینے کا باعث بنتا ہے ۔