چند گھنٹوں کے اندر ماں اور بیٹے کا انتقال

,

   

جگتیال /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چند گھنٹوں کے وقفہ میں ماں اور بیٹے کے انتقال کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ جس نے سب کو غمزدہ کردیا ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پیش آیا ۔ محمد رفیق مالک ممبئی ڈریس ساکن کوثر مسجد کی والدہ کا انتقال منگل 24 ڈسمبر کی شام ہوا ۔ نماز عشاء کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی ۔ گھر میں غم کی کیفیت طاری تھی اور خاندان والے ابھی اس نقصان کو سنبھالنے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ آج چہارشنبہ کی صبح 9 بجے محمد رفیع کا اچانک دل کاد ورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ محمد رفیق جگتیال کے مشہور تاجر تھے اور ممبئی ڈریس شاپ کے مالک کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ پسماندگان میں دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ ان کی اچانک وفات نے خاندان ، دوستوں اور علاقے کے لوگوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ۔ ماں اور بیٹے کی موت کے اس واقعہ نے خاندان پر غم کے پہاڑ توڑ دئے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل یقین حادثہ ہے ۔ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومین کی مغفرت فرمائے ۔ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔