چنمیانند کو بلیک میل کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

   

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے سابق مرکزی وزیر چنمیانند سے جبری وصولی کے کیس میں بی جے پی کے ایک لیڈر اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ چنمیانند اس وقت جیل میں ہیں۔ 23 سالہ قانون کی ایک طالبہ کی جانب سے عصمت ریزی کی شکایت پر چنمیانند کو جیل بیج دیا گیا تھا ۔ تاہم بعد میں لڑکی کو بھی جبری وصولی ، دھمکانے اور شواہد کو چھپانے کے الزام میں پو لیس نے جیل بھیج دیا ہے ۔ یو پی پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم دونوں مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس نے بی جے پی قائد کی ڈی پی ایس راتھوڑ کی ح یثیت سے شناخت کی ہے جو بی جے پی ریاستی یونٹ کے نائب صدر کا چھوٹا بھائی بتایا گیا ہے ۔ پو لیس نے بتایا کہ راتھوڑ ، چنمیانند کو بلیک میل کرنے کی سازش میں ملوث ہے جبکہ قانون کی طالبہ کی اس رقم سے مدد کر رہا تھا۔