چنّی کا راجستھان دورہ منسوخ

   

جئے پور: وزیراعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کا آج راجستھان کا دورہ کانگریس کے دودن کسانوں کی حمایت میں دھرناومظاہرہ پروگرام کے سبب منسوخ ہوگیا ہے ۔آج سوشل میڈیا کے ذریعے یہ معلومات دیتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں افسوس ناک واقعہ رونماہواہے ، اس کے تعلق سے پورے ملک میں غم وغصہ ہے اوراترپردیش میں پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی بھی وہاں پر حراست میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے دو روزہ پروگرام دیا ہے اور 5-6 اکتوبر کو اس نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر دھرنا اور مظاہرے کی اپیل کی ہے ۔