چنچل گوڑہ میں نعتیہ محفل کا انعقاد

   


حیدرآباد16اکٹوبر(پریس نوٹ) ادارہ دائرۃ البصائر کے زیراہتمام نعتیہ محفل کا اہتمام کیاگیا۔ ماہ میلاد النبیؐ کے پیش نظر مسجد نصیر الدین میاں ؒ ‘ چنچلگوڑ میں منعقدہ اس محفل نعت کی نگرانی صدر ادارہ حضرت سید محمد سرفراز مہدی تشریف اللہی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر فارو ق شکیل اور حضرت مقصود علی خان سحر تھے۔ قاری سید نظام الدین اشرفی نظام کی قرآت کلام سے نعتیہ مشاعرے کا آغاز ہوا جبکہ اساتذہِ سخن حضرت جلال عارف‘ جناب سمیع اللہ سمیع حسینی‘ جناب اکبرخان اکبر‘ حضرت سیدنفیس اطہر خوندمیری ‘ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری‘ جناب یوسف روش‘ کے علاوہ حضرت سید جلال الدین ناظم خوندمیری‘ جناب ابوالفیض سید احمد عابد‘ حضر ت سید خواجہ معین الدین امیر نصرتی‘ جناب سیدمحمود تشریف اللہی‘جناب واحد نظام آبادی جناب جنید حسینی جنید‘ جناب ثنااللہ وصفی‘جناب جہانگیر قیاس‘ حضرت نعمت اللہ خان صوفی ‘جناب شبیر علی خان شبیر‘ جناب سیدحسین بخاری سعید‘ جناب سید نظا م الدین اشرفی نظام‘ سید عبدالشکور شاداب‘ جناب سید یوسف صاحب اسد‘جناب فرید سحر‘جناب سید فیض اللہ نعیم خوندمیری ‘نے بارگارہ رسالت مآب صلی اللہ وعلیہ وسلم میںنذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ریاست کرناٹک سے ممتاز شاعر سہیل نظامی اور شکاگو امریکہ سے ڈاکٹر ابولطیف سیف جنرل سکریٹری ایم ائی سی سی نے بھی اپنا طرحی کلام روانہ کیاتھاجس کو سید عبدالشکور شاداب اور سید نظام الدین اشرفی نظام نے بالترتیب پیش کیا۔مشاعرے کی کاروائی سید اسماعیل ذبیح اللہ ذبیحؔنے چلائی۔