چوتھے مرحلہ میں 76.16 فیصد پولنگ

   

کولکتہ :۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 76.16 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے ۔ الیکشن کمیشن کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق شام 6-30 بجے تک رائے دہی ہوئی اور 76.16 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ شام 5 بجے تک 67 فیصد پولنگ ہوئی تھی تاہم آخری ایک گھنٹہ میں اس میں تیزی دیکھی گئی ۔۔