نیویارک : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چور سڑک سے اے ٹی ایم مشین ہی اکھاڑ کر لے گئے۔ اے ٹی ایم مشین کے چوری ہونے کا واقعہ کیلیفورنیا کے شہرسکرامینٹو میں پیش آیا جس کی ویڈیو پولیس نے شیئر کی۔ چوروں کو پہلے سڑک سے اے ٹی ایم مشین اکھاڑتے اور بعد ازاں اس مشین کو گاڑی میں ڈال کر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اے ٹی ایم کو اکھاڑنے کے دوران چوروں کی پہلی کوشش کامیاب نہ ہوئی جس کے بعد فورک لفٹ کے ذریعہ ایک بار پھر اے ٹی ایم مشین کو گاڑی میں ڈالا گیا۔