چوکیداری کی آڑ میں سرقہ کرنے والی نیپالی گینگ کیخلاف پی ڈی ایکٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ چوکیداری کی آڑ میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والی ایک بین الاقوامی ٹولی نپالی گینگ کے خلاف رچہ کنڈہ پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ کمشنر پولیس آج اس سلسلہ میں احکامات کو جاری کردیا۔ 6 رکنی ٹولی میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جو زندگی کے گذر بسر کے لئے روزگار کی تلاش میں نیپال سے حیدرآباد آئے تھے جو ناچارم حدود میں قیام پذیر تھے۔ پولیس رچہ کنڈہ کے مطابق 32 سالہ امربہادر، 37 سالہ بہار کومی، 21 سالہ رام بہادر، 39 سالہ اشوک کرن کمار کھانے، 28 سالہ ساگر بسواکرما اور 32 سالہ خاتون جانوی شامل ہیں۔ ان تمام کا تعلق نیپال سے پایا جاتا ہے۔ اس ٹولی نے ناچارم حدود میں 4 وارداتیں انجام دیں تھیں۔ مارچ 2021 میں ناچارم پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کل 6 لاکھ 18 ہزار 330 روپے مالیتی اشیاء کو ضبط کیا تھا اور انہیں جیل منتقل کردیا تھا۔ کمشنر پولیس نے آج ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو نافذ کردیا۔