چٹپٹی بریانی

   

اجزا : بکرے کا گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، پیاز چار عدد، ٹماٹر چار سے چھ عدد، لال مرچ پسی ہوئی دو کھانے کے چمچہ، بڑی الائچی دو عدد، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، دہی دو پیالی، تیزپات ایک سے دو عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچہ، لونگ چھ سے آٹھ عدد، کوکنگ آئل ایک پیالی، پودینہ آدھی گٹھی۔
ترکیب :گوشت کو دھو کر رکھ لیں، پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں۔سفید زیرہ بھون کر کوٹ کر رکھ لیں، ہرا دھنیا اور پودینے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔پین میں کوکنگ آئل ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں ، اس میں ایک الائچی، ایک تیزپات اور دو تین لونگیں ڈال کر کڑکڑا لیں۔اس میں پیاز کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔اسی گھی میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر ڈھک دیں، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت ادھ گلا ہو جائے اور اس کا پانی خشک ہو جائے۔پھر اس میں نمک، لال مرچ، زیرہ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا، پودینہ، دہی اور ٹماٹر ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔چاولوں کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھیں، بڑے سائز کے پین میں دس سے بارہ پیالی پانی اُبالنے کیلئے رکھیں۔اس میں نمک، تیزپات، بڑی الائچی اور لونگ ڈال کر اُبالیں۔پھر چاول ڈال کر اتنی دیر اُبالیں کہ ایک کنی رہ جائے۔پھیلی ہوئی چھلنی میں ڈال کر چار سے پانچ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔دودھ میں کیوڑہ اور زردے کا رنگ ملائیں اور اسے تلی ہوئی پیاز کے ساتھ گوشت میں ملا دیں، بڑے پین میں تھوڑے سے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر گوشت کی تہہ لگائیں اور آخر میں باقی بچے ہوئے چاول ڈال دیں۔پین کو اچھی طرح ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ڈش میں نکالنے سے پہلے اچھی طرح ملا لیں اور خصوصی دعوتوں کے موقع پر اس زبردست بریانی کا لطف اْٹھائیں۔