اجزا: کلیجی آدھا کلو، لال مرچ دو چمچے، لہسن ،ادرک پیسٹ دو چمچے، نمک حسب ذائقہ، تیل آدھا کپ، چاٹ مسالہ حسب ضرورت، لیموں دو عدد، ہرا دھنیا تھوڑا سا، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چمچہ، پیاز ایک عدد گول لچھے کاٹ لیں۔
ترکیب : کلیجی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں۔ایک پیالے میں کلیجی کے ٹکڑے ڈال دیں۔اس میں لال مرچ، نمک ،لہسن، ادرک پیسٹ اور گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھاگھنٹے تک میرینیٹ کریں۔اس کے بعد ایک پتیلی میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی اور تیل ڈال کر چولہے پر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔20 منٹ بعد تیز آنچ پر پانی خشک کر کے اچھی طرح بھون لیں۔تیل اوپر آ جائے تو چولہا بند کر دیں۔کوئلہ کو اچھی طرح دہکا لیں،روٹی کا ٹکڑا کوئلہ رکھ کر کوئلہ پر تیل ٹپکائیں اور ڈھکن ڈھک کر کلیجی دم پر رکھ دیں۔تیار ہو جائے تو پیاز کے گول لچھے کاٹ کر لیموں اور ہرا دھنیا سے گارنش کریں۔آخر میں چاٹ مسالہ چھڑک دیں۔چٹ پٹی دم کلیجی تیار ہے۔