چکن اینڈ کریم ساس

   

اجزا: چکن ایک کلو، کریم چیز دو کھانے کے چمچہ، فریش کریم دو کھانے کے چمچہ، نمک حسب ذائقہ،ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، پیاز دو عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چائے کا چمچہ، سویٹ کارن آدھی پیالی، ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچہ، کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، ہری مرچیں دو عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، کوکنگ آئیل چار کھانے کے چمچہ۔
ترکیب :چکن کے چھوٹے ٹکڑے کر کے صاف دھو کر رکھ لیں۔ہری مرچوں اور پیاز کو باریک کاٹ لیں۔پین میں کوکنگ آئیل کو گرم کریں اور اس میں ہری مرچیں اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔پھر اس میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔ادرک لہسن، نمک، ٹماٹر کا پیسٹ، کٹی ہوئی اور پسی ہوئی لال مرچ اور چکن ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے کو رکھ دیں۔جب چکن کا اپنا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں سویٹ کارن اور کریم کا پیسٹ (کریم، چیز فریش کریم، کالی مرچ اور چاٹ مسالہ ملا لیں) ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔