چکن بریڈپکوڑے

   

اجزا : بریڈ کے سلائس تین عدد، چکن کا قیمہ دو سو گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچہ، ہرا دھنیا دو چمچہ، انڈا ایک عدد، بیسن دو بڑے چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
ترکیب : ہر سلائس کو لمبائی میں تین حصوں میں کاٹ لیں۔ قیمے میں نمک، لہسن، کالی مرچ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور بیسن ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ پہلے بریڈ کے ہر پیس پر پھینٹا ہوا انڈا لگائیں اور اس پر قیمے کاآمیزہ پھیلا کر لگا دیں اور ان کو دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور ان میںآمیزے لگے ہوئے حصے کی طرف سے فرائی کرنے ڈالیں۔ ایک طرف سے سنہرا ہونے پر پلٹ کر دوسری طرف سے سنہرا فرائی کرلیں۔ گرم گرم پلیٹ میں نکال کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔