اجزا: چکن (بون لیس) 250 گرام، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈرآدھا چمچہ، زردے کا رنگ ایک چٹکی، سرکہ دوچمچہ، لہسن ،ادرک پیسٹ ایک چمچہ، تیل آدھا کپ، میکرونی (اُبلی ہوئی)آدھا پیکٹ، شملہ مرچ ایک عدد (لمبائی میں کاٹ لیں)، پیاز ایک عدد (چوپ کر لیں)، کیچپ آدھا کپ، سویا سوس ایک چمچہ، لہسن کے جوے دو عدد (چوپ کر لیں)، سیاہ مرچ (کٹی ہوئی)آدھا چمچہ، چینی ایک چمچہ۔
ترکیب :چکن کی بوٹیوں پر سرکہ‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘گرم مسالہ پاؤڈر ‘ زردے کا رنگ اور نمک لگا کر ایک گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔سوس پین میں تھوڑا تیل گرم کر کے چکن کی بوٹیاں ڈال کر درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔گل جائیں تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔باقی بچے ہوئے تیل کو سوس پین میں ڈال کر گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ساتے کریں۔اس میں میکرونی اور شملہ مرچیں ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں کیچپ‘کٹی سیاہ مرچ‘سویا سوس‘چینی اور نمک ڈال کر مکس کریں۔فرائی کیا ہوا چکن مکس کر کے سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔