چکن سمر کباب

   

اجزا : مرغی (بون لیس)آدھا کلو (اُبال لیں)، مکھن پچاس گرام، میدہ چار کھانے کے چمچے، دودھ ایک کپ، نمک حسبِ ذائقہ، ہری پیاز (کٹی ہوئی) پانچ عدد، ہری مرچیں (کٹی ہوئی) تین عدد، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد، انڈے تین عدد، کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، کوکونٹ ملک چار چائے کے چمچے، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، میدہ اور بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت، تیل (فرائی کرنے کیلئے) حسبِ ضرورت۔
ترکیب : وائٹ سوس بنانے کیلئے سوس پین میں مکھن کو پگھلائیں۔اس میں میدہ ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔ایک یا دو کپ دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتی جائیں تاکہ گٹلیاں نہ بنیں۔گاڑھا ہو جائے تو ٹھنڈا کر لیں۔،ایک اور سوس پین میں بچا ہوا آدھا کپ دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔دودھ خشک ہو جائے تو ٹھنڈا کر لیں۔گرائنڈر میں پکی ہوئی مرغی، ہری پیاز، ہری مرچیں، لہسن، ادرک پیسٹ،نمک، کالی مرچ پاؤڈر، ڈبل روٹی کے سلائس، ہرا دھنیا،کوکونٹ ملک، پہلے سے پکی ہوئی وائٹ سوس اور ایک انڈا ڈال کر تمام اجزاء کو گرائنڈ کر لیں۔مکسچر کے گول درمیانے سائز کے یا بیضوی کباب بنا لیں۔دو انڈوں کو پھینٹ لیں۔کبابوں کو پہلے میدہ، پھر انڈا اور آخر میں بریڈ کرمبز لگا کر بیس منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔فرائی پین میں تیل گرم کر کے کبابوں کو فرائی کر لیں۔گولڈن براؤن ہو جائیں تو کبابوں کو نکال لیں۔کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔