چکن سنٹر پر بحث و تکرار کے بعد چاقوزنی

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) ملک پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعہ میں چکن سنٹر میں بحث و تکرار کے نتیجہ میں چاقو زنی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب 19 سالہ نوین عرف وشنو ساکن پٹیل نگر عنبرپیٹ نے ملک پیٹ کے تیگل گوڑہ علاقہ میں واقع فیمس چکن شاپ پہونچا اور چکن کی خریدی کے دوران یوسف سے بحث و تکرار ہوئی ۔ چکن سنٹر کے مالک یوسف نے نوین پر مبینہ طور پر چاقو سے وار کردیا جس کے نتیجہ میں وہ معمولی طور پر زخمی ہوگیا ۔ پولیس ملک پیٹ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور یوسف کو حراست میں لے لیا ۔