چکن قیمہ پکوڑے

   

اجزا : چکن ایک پاؤ، انڈے دو عدد، بیسن دو کھانے کے چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد، ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ،بیکنگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچہ، نمک ایک چائے کا چمچہ ،کٹا ہرا دھنیا حسب ضرورت،چاٹ مسالہ آدھا کھانے کا چمچہ ،ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی)آدھا کپ۔
ترکیب: بیسن، بیکنگ پاوڈر، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، پانی، باریک کٹی چکن، کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس کرکے30منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اب پین میں تیل گرم کر کے اس کو پکوڑے کی شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں۔ یوں لذیذ چکن قیمہ پکوڑے تیار ہوجائیں گے۔