اجزا: مرغی کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ،لہسن ،ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، دہی آدھا کپ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، تیل حسب ضرورت، پیاز ایک کپ ، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، ٹماٹو پیسٹ آدھا چمچہ، ہلدی پاؤڈر1/4 چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر1/4 چمچہ، ثابت لال مرچیں تین عدد۔
ترکیب :گوشت میں دہی ،نمک ،لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر ،لہسن ،ادرک پیسٹ ،زیرہ پاؤڈر،گرم مسالہ پاؤڈر،ٹماٹو پیسٹ لگا کر ایک تا دو گھنٹے رکھیں۔تیل گرم کر کے پیاز اور ثابت مرچیں فرائی کریں۔پیاز میں ہلکا سا کلر آ جائے تو میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں ڈھکن لگا دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔تیل الگ ہونے لگے تو بھون لیں۔لیموں کا رس چھڑک کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اُوپر سے ہری پیاز کا سفید حصہ کاٹ کر ڈالیں اور گرم گرم سرو کریں۔