چکن پیٹس

   

اجزا: مرغی کا گوشت آدھا کلو، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ، دودھ ایک کپ، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، سموسوں کی پٹیاں حسب ضرورت، نمک اور سویا سوس حسب ذائقہ۔
ترکیب:مرغی کے گوشت کو ادرک ، لہسن، سویا سوس اور نمک سمیت پانی میں ڈال کر اُبال لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو اس آمیزے کو پیس لیں۔ اب اس پسے ہوئے آمیزے کو ایک کپ دودھ اور پانی ہوئی کالی مرچ کے ساتھ ہلکی آنچ پر گھوٹ لیں۔ جب دودھ خشک ہو جائے تو اُتار لیں۔ پھر سموسوں کی پٹیاں لیں اور جمع کے نشان کی طرح رکھیں۔ بیچ میں چکن بھر کر اس کو بند کر دیں۔ تیل میں تل لیں۔ مزیددار پیٹس تیار ہیں، چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔