چکن چائنیز کباب

   

اجزا: چکن بغیر ہڈی کی ابلی ہوئی ایک کلو، ہری پیاز تین عدد باریک کاٹ لیں، اجینوموتو ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے، سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سویا سوس دو کھانے کے چمچے، انڈے تین عدد، چلی سوس دو کھانے کے چمچے، بریڈ کرم حسب ضرورت، کوکنگ آئیل حسب ضرورت۔
ترکیب :مزیدار چکن چائنیز کباب تیار کرنے کیلئے سب سے پہلے اُبلی ہوئی چکن کو باریک پیس لیں۔اب اس پیسٹ میں کٹی ہوئی ہری پیاز، کالی مرچ، اجینوموتو ، سویا سوس، چلی سوس، نمک اور سرکہ اچھی طرح ملا کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔پھر اس آمیزے کے لمبے یا گول حسب پسند شکل کے کباب بنا لیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے ان کبابوں کو انڈے اور بریڈ کرم میں رول کر کے شیلو فرائی کر لیں۔مزیدار چکن چائنیز کباب تیار ہیں۔ان کبابوں کو سیلڈ، ٹماٹو کیچپ اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں اور داد وصول کریں۔