چکن کی فروختگی میں شہر حیدرآباد کو ’ بادشاہت ‘ کا درجہ

   

Ferty9 Clinic


روزانہ 6 لاکھ کیلو چکن کی فروختگی ، دہلی اور بنگلور کو دوسرا اور تیسرا مقام
حیدرآباد :۔ چکن کی فروختگی اور مختلف اقسام کی چکن ڈیشیس میں شہر حیدرآباد کو سارے ملک میں سرفہرست مقام حاصل ہے ۔ دوسرے مقام پر دہلی اور تیسرے مقام پر بنگلور ہے ۔ روزانہ 6 لاکھ کیلو چکن حیدرآباد میں فروخت ہورہا ہے ۔ دہلی میں 5.5 لاکھ کیلو اور بنگلور میں 5 لاکھ کیلو چکن فروخت ہورہا ہے ۔ شہر حیدرآباد چکن لاورس میں تبدیل ہورہا ہے ۔ ٹفن ، لنچ ، اسناکس اور ڈنر کے موقع پر عوام چکن کھانے کو اہمیت دے رہے ہیں ۔ کورونا بحران کا اثر کم ہونے کے بعد نومبر اور دسمبر میں چکن کے استعمال میں حیدرآباد سارے ملک میں سرفہرست ہے ۔ ہر تقریب میں عوام چکن کو پسند کررہے ہیں ۔ ملک کا دارالحکومت دہلی دوسرے مقام جبکہ الکٹرانک سٹی بنگلور تیسرے مقام پر ہے ۔ چکن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہونے تمام اقسام کی آمدنی رکھنے والے طبقات کے لیے دستیاب ہونے کی وجہ سے چکن کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ تاجرین پولٹری کا کہنا ہے کہ دن بہ دن چکن کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ کورونا کے بعد چکن کی فروخت میں بے حساب اضافہ ہوا ہے ۔ مٹن کے ڈیمانڈ میں کوئی زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ نان ویج مارکٹ کے اعداد و شمار سے اس کا پتہ چلتا ہے ۔ چکن کے اقسام میں بھی حیدرآباد کی بادشاہت برقرار ہے ۔ ملازمین ، تاجرین ، دوسرے شعبوں میں کام کرنے والے افراد آن لائن میں بھی اپنے لیے من پسند اقسام کے آرڈرس کررہے ہیں ۔ فوڈ ڈیلیوری کرنے والے اداروں کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملک کے تمام شہروں کا جائزہ لیں تو دنیا بھر میں دستیاب ہونے والے مختلف اقسام کے ڈشیس تقریبا حیدرآباد کے تمام ہوٹلوں میں دستیاب ہے ۔ ملک کے دوسرے شہروں کا تقابل کریں تو حیدرآباد کے ہوٹلوں میں 20 سے زائد اقسام کے چکن ڈیشس دستیاب ہے ۔ مختلف اقسام کے چکن میں بھی ملک میں شہر حیدرآباد کو پہلا مقام حاصل ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں روزانہ 6 لاکھ کیلو چکن فروخت ہورہا ہے جو ملک کے دیگر شہروں میں سب سے زیادہ ہے ۔ ملک کے دیگر شہروں اور ریاستوں کے بہ نسبت حیدرآباد اور تلنگانہ پولٹری فارمس میں بھی سرفہرست ہے ۔ دوسرے شہروں کے بہ نسبت حیدرآباد میں چکن کی قیمتیں کم ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میں مٹن کی مانگ چکن سے بہت کم ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں روزانہ ایک لاکھ کیلو مٹن فروخت ہورہا ہے ۔ چکن کے بہ نسبت مٹن کی قیمت زیادہ ہے ۔ ایک کیلو مٹن کی قیمت میں تین کیلو چکن دستیاب ہورہا ہے ۔ دیگر نان ویج اشیاء کا جائزہ لیں تو مچھلی اور جھینگے کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔۔