چکن گارلک

   

اجزا: مرغی کا گوشت بون لیس750 گرام، لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے،لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ،چلی گارلک سوس دو کھانے کے چمچے، سرکہ دو کھانے کے چمچے، چلی سوس ایک کھانے کا چمچہ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، مسٹرڈ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، مکھن چار کھانے کے چمچے، دہی دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب :گوشت کو دھو کر پیپر ٹاول پر رکھ کر خشک کر لیں۔ایک پیالے میں گوشت ڈال کر اس میں لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، چلی گارلک سوس ، سرکہ ،چلی سوس، سویا سوس ، نمک، مسٹرڈ پاؤڈر، مکھن اور دہی ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر کے 40تا45 منٹ تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔اس کے بعد ایک نان اسٹک سوس پین میں گوشت بمعہ آمیزے کے ڈال کر دھیمی آنچ پہ ڈھکن ڈھک کر گوشت کے گل جانے تک پکائیں ،پانی بالکل شامل نہیں کرنا ہے۔گوشت کا پانی خشک ہونے پر سوس پین کو چولہے سے اُتار لیں۔مزیدار چکن گارلک تیار ہے۔سرونگ ڈش میں نکالیے اور فرائیڈ رائس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔