چکڑپلی میں نوجوان کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) چکڑپلی کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس چکڑپلی کے مطابق 24 سالہ محمد ایشان جو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن محمد احمد کا بیٹا تھا جو پیشہ سے ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ ایشان چکڑپلی کے علاقہ میں ایک مقام پر کام میں مصروف تھا کہ کام کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع