چھتیس گڑھ دھرم سنسد میں سادھوی نے مسلم عورتوں کے خلاف جنسی تشدد کے لئے اکسایا

,

   

چھتیس گڑھ میں دھرم سنسد سے ایک ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جسمیں ایک ہندوتوا لیڈر ایک سادھوی کو مسلم خواتین کے خلاف قابل اعتراض جملوں کااستعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ سادھو ہندو اور مسلمانوں کے درمیا ن میں ہونے والی بین مذہبی شادیوں کے خلاف کار وائی کے لئے ہندو نوجوانوں کواقدامات اٹھانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

وہ مذکورہ نوجوانوں کو ہدایت دی رہی ہیں مسلم مردوں کو ہندو لڑکیوں سے دور رکھنے کے لئے خوف پیدا کریں۔ کھلے عام مسلم خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے لئے اکساتے ہوئے سادھوی نے دھمکایا کہ”آج کے بعد سے اگر کوئی مسلم مرد ہندو لڑکی پرنظر ڈالے گاتو بغیر نکاح او رپھیروں ان کی عورتیں ہندوؤں کے بچے پیدا کریں گے“۔

سادھو نے مذکورہ نوجوانوں کو مزیدہدایتیں دیں کہ وہ ہندو عورتوں پر نظر رکھیں تاکہ مسلم مردکے جال میں انہیں پھنسنے سے روکنے کو یقین بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ”اگر ایک ہندو لڑکی مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہوتی ہے تو اس کو واپس لانے کاکام کریں۔

وہ اس لڑکی کو پیٹائی کریں اور اس کے والدین سے سوالات کریں“۔

سادھو کا مذکورہ ویڈیو جوٹوئٹر پر سامنے آیاہے رائے پور میں 26ڈسمبر کو منعقد ہونے والے دھرم سنسد کاہے‘ یہ وہی پروگرام ہے جس میں مہاراج کالی چرن نے مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیاتھا‘ جس کی وجہہ سے اس کو گرفتار کیاگیاہے۔

کالی چرن واحد ملزم ہے جس کو چھتیس گڑھ دھرم سنسد کے معاملے میں گرفتار کیاگیا ہے مگر اس پر مہاتما گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے لئے غداری کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔

https://twitter.com/alishan_jafri/status/1488875434783608833?s=20&t=oj1R54EyuOmMdT1f6v7IRw