رائے پور: قبائلی ریزرویشن سے متعلق چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ چیف منسٹر بھوپیش بگھیل نے اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت کو قبائلی ریزرویشن کے مسئلہ پر اسبملی کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی ہے ۔مسٹر بگھیل نے آئندہ یکم اور دو دسمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلائے جانے کی درخواست کی ہے ۔بگھیل نے قبائلی سماج کو یقین دلایا ہے کہ ریاست میں ریزرویشن کے معاملے میں قبائلی پراطمینان رہیں، ہم انہیں 32 فیصد ریزرویشن کا فائدہ دلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کرناٹک میں ریزرویشن کی قانونی حیثیت کا مطالعہ کرنے کے لیے چھتیس گڑھ حکومت کے سینئر افسران اور سماجی کارکنوں کی ایک ٹیم جلد ہی وہاں جائے گی۔ وزارت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسٹڈی ٹیم کی تشکیل او۰ر اس سلسلے میں ضروری رہنما خطوط کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔