چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ، 2 نکسلائیٹس ہلاک

   

رائے پور ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع سکھما میں ہفتہ کو سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں 2 نکسلائٹوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جن میں ایک کے سر پر رقمی انعام تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (بستر رینج) سندر راج پی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ گدی راز پولیس اسٹیشن کے علاقائی حدود کے تحت من کا پال گاؤں کے جنگلات میں تقریباً 12:30 بجے دن اس وقت فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جب ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کی ایک ٹیم انسداد تقریب کاری مہم میں مصروف تھی۔ سندر راج نے کہا کہ اس علاقہ میں انتہا پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات موصول ہونے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی تھی۔ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد اکثر انتہا پسند گھنے جنگلات میں فرار ہوگئے۔ بعدازاں انکاؤنٹر کے مقام کی تلاشی کے دوران 2 مرد انتہا پسندوں کی نعشیں اور اسلحہ دستیاب ہوئے۔ جن کی شناخت گوندادھر (مقامی چھاپہ مار اسکواڈ) ماؤ نواز علاقائی کمیٹی مالانگیر کمانڈر اور آئیتو ڈیویژنل کمیٹی ممبر ونود کے سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گوندادھر کے سر پر 5 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ خصوصی ٹیمیں علاقہ کی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہیں۔