چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا دھماکہ، 2 فوجی شہید، 4 زخمی

   

بیجاپور: چھتیس گڑھ کی بیجاپور۔سکما سرحد پر نکسلیوں نے آپریشن پر نکلے فوجیوں پر آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں دو فوجی شہید اور چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکما بیجاپور ضلع کی سرحد پر سی آر پی ایف، کوبرا، ڈی آر جی، ایس ٹی ایف کے اہلکار نکسل مخالف آپریشن کے لیے گئے تھے۔ نکسلیوں نے تریم تھانہ علاقہ کے منڈی مارکا جنگلات میں آئی ای ڈی دھماکہ انجام دیا۔بیجاپور کے ایس پی جتیندر کمار یادو نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں ایس ٹی ایف کے دو جوان شہید ہوئے، جن میں ہیڈ کانسٹیبل بھرت لال ساہو اور کانسٹیبل ستار سنگھ شامل تھے۔ اس کے علاوہ زخمی فوجی پرشوتم ناگ، کومل یادو، سیارام سوری اور سنجے کمار کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔