نارائن پور ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے علاقہ بستر میں دو مقامات پر سکیورٹی فورسیس اور نکسلائیٹس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ آج صبح 11.30 کو نارائن پور مقام میں دونوں جانب گھمسان کی لڑائی ہوئی ۔ سکیورٹی فورسیس نے اس علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ دوسرا انکاؤنٹر صبح 8 بجے ایک موضع کے قریب جنگلات میں پیش آیا جہاں پر خون کے دھبے دیکھے گئے ۔