چھتیس گڑھ میں نکسلی خاتون کی گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی موت

   

بیجاپور: پیر کی صبح یہاں ایک خصوصی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون نکسل کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

سی آر پی ایف کے عہدیداروں کے مطابق خاتون نکسل کی نعش اور تین رائفلیں باسگوڈا کے جنوب سے 204 کوبرا 168 بٹالین سی آر پی ایف اور چٹیس گڑھ پولیس کے دستوں کے خصوصی آپریشن کے بعد برآمد ہوئی ہیں۔

سی آر پی ایف نے مزید بتایا کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔