چھتیس گڑھ میں پولیس کا انکاؤنٹر

   

رائے پور۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک دن قبل بی جے پی رکن اسمبلی اور چار ملازمین پولیس کی چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹ حملے کے دوران ہلاکت کے بعد اور باغیوں کے درمیان ضلع راج نند گاؤں میں ایک انکاؤنٹر ہوا ۔ اسپیشل ٹاسک فورس اور ضلع ریزرو گارڈ نے بک مارکا کیمپ پر دھاوا کیا تھا۔ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہونے پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔