دنتے واڑہ؍بیجاپور: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نکسل تحریک کو اس وقت گہرا دھکہ لگا جب چار خواتین سمیت سات انعام یافتہ ماؤنوازوں کے ساتھ مجموعی طورپر 12 نکسلائیٹس نے خودسپردگی اختیار کی ہے ۔دنتے واڑہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو تین خاتون نکسلائیٹس اور ایک مرد نکسلائیٹ نے خودسپردگی کی۔ ان نکسلائیٹس پر مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پڑوسی ضلع سکما کے رہنے والے ان چاروں کو پچیس پچیس ہزار روپے کی امداد دی گئی ہے اور حکومت کی پالیسی کے مطابق ان کی بحالی لون وراٹومقامی گونڈی بولی میں بولا جانے والا لفظ جس کا مطلب ہے اپنے گھر؍ گاؤں واپسی مہم کے تحت کی جائے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گورو رائے نے بتایا کہ دانتے واڑہ میں ایک جوڑے سمیت چار نکسلائیٹس نے پولیس کے اعلیٰ حکام کے سامنے خودسپردگی کی۔