چھتیس گڑھ میں 32 کانگریس قائدین کو مختلف عہدے

   

رائے پور : چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے جمعرات کو 4 ایم ایل ایز اور بعض سابق قانون سازوں کے بشمول 32 پارٹی قائدین کو ریاست میں مختلف بورڈس، کارپوریشنس اور کمیشنس کے اعلیٰ عہدوں کیلئے مقرر کیا ہے۔ یہ تقررات جو راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان ہوئے ہیں، اِن کو اپوزیشن بی جے پی ایسی کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے کہ ایم ایل ایز کو مطمئن رکھا جاسکے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ برسر اقتدار پارٹی کے قائدین میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔ تاہم پردیش کانگریس نے ایسے دعوؤں کی تردید کی ہے۔