رائے پور: چھتیس گڑھ میں گزشتہ تین مہینے میں بے روزگاری بھتے کے طور پر 80کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ہنر مندی اور تکنیکی تعلیم کے وزیرامیش پٹیل نے آج وقفہ سوال میں بی جے پی رکن اجے چندراکر کے بے روزگاری بھتے سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر چندراکر نے بے روزگاری کی پرائیویٹ سی ایم آئی ای کے اعداد جواب میں دئے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ اس تنظیم کے اعداد قابل قبول نہیں ہے تو پھر ان کو دینا ضروری کیوں ہے ۔وزیر مسٹر پٹیل نے کہا کہ سرکاری تنظیم کے ساتھ ہی پرائیویٹ تنظیم کے اعداد وشمار کے سوال کا بہتر جواب دینے کے لئے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی ایم آئی ای کے علاوہ مرکزی حکومت کے قومی نمونہ سروے دفتر کے اعداد جاری کرتا ہے ۔ مسٹر چندراکر نے دونوں اعداد میں فرق ہونے کا ذکر کیا تو وزیر نے کہا کہ مرکز ی حکومت کی ایجنسی اور سی ایم آئی ای کے اعداد میل کھاتے ہیں۔
